مسلم یونیورسٹی کیمپس میں گزشتہ روز ہوئے طلبہ کے جھگڑے کو مذہبی رنگ دیئے جانے پر طلبہ یونین کے صدر فیض الحسن نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر مسلم یونیورسٹی کو بدنام کرنے کے لیے طلبہ کے معمولی آپسی تکرار کو مذہبی تنازع بنا کر پیش کررہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم یونیورسٹی طلبہ میں ہندو اور مسلمان کی کوئی تفریق نہیں ہے ۔