جھونپڑی میں سو رہے شخص کے ساتھ بدمعاشوں نے کی انتہائی خوفناک حرکت، علاقے میں پھیلی سنسنی
الہ آباد میں ایک بزرگ شخص کو زندہ جلائے جانے کے واقعے سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ بزرگ شخص کو زندہ جلائے جانے کے واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ الہ آباد شہر سے 40 کلومیٹر دور سوراؤں تحصیل کے تیجو پور گاؤں میں یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔ گاؤں میں رہنے والے ساٹھ سالہ ہریش چندر شرما کو بدمعاشوں نے اس وقت جلا کر ماڑ ڈالا جب وہ پوال کے ڈھیر کے قریب بنی اپنی چھونپڑی میں سو رہے تھے۔

الہ آباد میں ایک بزرگ شخص کو زندہ جلائے جانے کے واقعے سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ بزرگ شخص کو زندہ جلائے جانے کے واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ الہ آباد شہر سے 40 کلومیٹر دور سوراؤں تحصیل کے تیجو پور گاؤں میں یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔ گاؤں میں رہنے والے ساٹھ سالہ ہریش چندر شرما کو بدمعاشوں نے اس وقت جلا کر ماڑ ڈالا جب وہ پوال کے ڈھیر کے قریب بنی اپنی چھونپڑی میں سو رہے تھے۔ (رپورٹ اور تصویر، مشتاق عامر۔ میرٹھ)۔

پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ہریش چند کی جلی ہوئی لاش گھر کے باہر پوال کے ڈھیر سے علی الصبح بر آمد کی گئی۔

ہریش چندر کے گھر والوں نے پولیس میں تحریردی ہے جس میں انہوں نے پریش چندر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کی بات کہی ہے۔

گھر والوں کی نشاندہی پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس گرفتار ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہریش چندر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جائداد پر ما لکانہ حق کو لیکر پڑوس کے گاؤں میں رہنے والے بعض افراد سے تنازعہ چل رہا ہے ۔ اسی رنجش کے چلتے ہریش چند ر کو قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہریش چندر شرما کے اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے کار روائی تیز کر دی ہے اور جلد ہی اس پورے معاملے کا پردہ فاش کر دیا جائے گا۔علاقے میں افواہوں پر ورک لگانے اور کشیدگی پھیلنے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری فورس تعنیات کر دی گئی ہے۔

پولیس نے ابھی تک گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ تین ماہ پہلے بھی سوراؤں علاقے میں ایک ہی گھر کے تین افراد کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔