اجودھیا تنازع : سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر یوپی میں الرٹ ، اجودھیا میں سیکورٹی سخت
سپریم کورٹ اجودھیا کے رام جنم بھومی - بابری مسجد زمین تنازع میں سنیچر کو 10.30 بجے تاریخی فیصلہ سنائے گا۔

سپریم کورٹ اجودھیا کے رام جنم بھومی - بابری مسجد زمین تنازع میں سنیچر کو 10.30 بجے تاریخی فیصلہ سنائے گا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جج ایس اے بوبڈے، جج ڈی وائی چندر چوڑ، جج اشوک بھوشن اور جج ایس عبدالنذیر کی آئینی بنچ کل صبح ساڑھے دس بجے اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اترپردیش حکومت نے فیصلہ کے پیش نظر اجودھیا سمیت پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے اور سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئے ہیں ۔ ( فوٹو : یو این آئی ) ۔

اجودھیا میں متنازع اراضی کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ ( فوٹو : یو این آئی ) ۔

ٹیڑھی بازار سے دو پہیہ اور فوروہیلر گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگادی گئی ہے ۔ ( فوٹو : یو این آئی ) ۔

مرکزی حکومت نے اترپردیش اور خاص طور پر اجودھیا میں سیکورٹی کیلئے چار ہزار جوانوں کو بھیجا ہے ۔ ( فوٹو : یو این آئی ) ۔

اترپردیش میں سیکورٹی کے پیش نظر اسکول اور کالجز بھی نو نومبر سے 11 نومبر تک بند رہیں گے ۔ ( فوٹو : یو این آئی ) ۔