وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روایتی پروٹوکول کو توڑتے ہوئے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کا استقبال کیا۔
9/ 2
وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ایک ٹویٹ ميں بتایاکہ ایک قریبی دوست کا پرجوش خیرمقدم! خصوصی دوستی کے اشارے کے تحت وزیر اعظم مودی نے ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا استقبال کیا۔
9/ 3
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی معمول کی ٹریفک سے ایئر پورٹ پہنچے اور اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کا استقبال کیا۔
9/ 4
شیخ حسینہ ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر آئی ہيں۔
9/ 5
اس سلسلےمیں وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہو ئے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ایئر پورٹ پر استقبال کیا ۔
9/ 6
ایئر پورٹ پر آمد کے بعد بنگلہ دیشی حکام اور شیخ حسینہ کے قافلے میں شامل افسران نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
9/ 7
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد شیخ حسینہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، جس میں دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوطی دینے کے لئے پرعزم ہيں۔
9/ 8
اس دورے سے تقریبا دو سال پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی ڈھاکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
9/ 9
شیخ حسینہ اس دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ توانائی، سول نیوکلیائی توانائی اور سڑک و فضائی رابطے کے شعبوں میں تعاون سے متعلق تقریبا 30 مفاہمت ناموں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔