شادی شدہ خاتون کی والدہ کا الزام ہے کہ رخصتی کے دن اس کے داماد نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی آبرو ریزی کی جس کی وجہ سے ان کی بیٹی کی حالت بگڑ گئی اور اسے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا بعد میں انہیں فون کرکے بتایا گیا کہ بیٹی کی طبیعت خراب ہے، وہ اسپتال میں داخل ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
ایٹاوہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی اوم ویر سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نئی شادی شدہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ اس کے شوہر اور اس کے دو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دیا ہے جس کی بنیاد پر خواتین پولیس افسران اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ سے مختلف بیانات لیے۔