اترپردیش میں زورآوروں اور ان کے قریبیوں کے خلاف یوگی حکومت کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں ضلع انتظامیہ، پولیس اور تمام محکمے مل کر ان زورآروں کے ناجائز قبضوں کو منہدم کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی پر غازی پور میں بڑا ایکشن ہوا ہے۔ ( فوٹو۔ ویڈیو گریب)۔
بتا دیں اس سے پہلے ضلع انتظامیہ نے 14 اکتوبر تک ساجد صدیقی کو ان احاطوں کو خود ہی منہدم کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ ساجد صدیقی اس کارروائی کے خلاف ہائی کورٹ چلے گئے تھے۔ معاملہ میں ہائی کورٹ نے ڈی ایم کے سامنے اپیل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد ساجد صدیقی نے ڈی ایم کے سامنے اپیل کی جسے ڈی ایم منگلا پرساد سنگھ نے 23 اکتوبر کو ساجد صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔ (فوٹو۔ ویڈیو گریب)۔