جموں و کشمیر : رام بن میں امرناتھ یاتریوں سے بھری بس کھائی میں گری ، 16 ہلاک ، 35 زخمی
امرناتھ یاتریوں کی ایک بس کھائی میں گر جانے سے 11 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ جموں سرینگر شاہراہ پر ہوئے اس حادثے میں 35 دیگر افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی قومی شاہراہ یا سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک بس کے گہری کھائی میں جاگرنے سے کم از کم 16 یاتری ہلاک جبکہ 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
8/ 2
مہلوکین کی تعداد میں تعداد مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ چونکہ حادثہ آرمی کیمپ کے نزید پیش آیا ، اس لئے فوری طور پر فوج نے امدادی مہم شروع کردی ۔
8/ 3
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امرناتھ یاتریوں سے بھری اسٹیٹ روڑ کارپوریشن کی ایک بس ضلع رام بن کے رامسو علاقہ میں سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
8/ 4
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 16 امرناتھ یاتری ہلاک جبکہ 35 دیگر زخمی ہوگئے۔
8/ 5
ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بچاؤ آپریشن شروع کردیا ہے۔
8/ 6
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے یاتریوں کو نذدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
8/ 7
امرناتھ یاترا کے لئے جا رہی جو بس کھائی میں گری ہے اس کا نمبر جے کے 02 وائی 0594 ہے ۔
8/ 8
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں تقریبا 46 افراد سوار تھے ۔