تصویروں میں دیکھئے 'کرتو پتھ' کی خوبصورتی، وزیر اعظم مودی نے کیا افتتاح
وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو یہاں سینٹرل وسٹا کے راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ کے درمیان کے راستے کرتو پتھ کا افتتاح کیا، جس کو پہلے راج پتھ کہا جاتا تھا ۔ اس پورے راستے کو مودی حکومت کے اہم سینٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت بنایا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سینٹرل وسٹا کے راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ کے درمیان کے راستے کرتو پتھ کا افتتاح کیا اور انڈیا گیٹ کے پاس مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔
8/ 2
افتتاح سے پہلے وزیر اعظم مودی نے سینٹرل وسٹا میں کام کرنے والے ملازمین سے ملاقات کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں بھی بلایا ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔
8/ 3
وزیر اعظم مودی نے سینٹرل وسٹا کا افتتاح کردیا ہے ۔ راج پتھ اب تاریخ میں درج ہوچکا ہے ۔ اب اس کو کرتو پتھ کے نام سے جانا جائے گا ۔
8/ 4
وزیر اعظم مودی نے سینٹرل وسٹا ایوینیو کا جائزہ لیا ۔ تصویر : اے این آئی ۔
8/ 5
وزیر اعظم مودی نے انڈیا گیٹ کے پاس بنائے گئے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔ بتادیں کہ اس مجسمہ کو تیار ہونے میں 26 ہزار گھنٹے لگے ہیں ۔
8/ 6
19 مہینے تک لگاتار چلے کام کے بعد سینٹرل وسٹا ایوینیو بن کر تیار ہوا ہے ۔ نو ستمبر سے لوگ یہاں گھوم سکیں گے ۔
8/ 7
سینٹرل وسٹا دیکھنے کے خواہشمند لوگوں کیلئے دہلی میٹرو نے اسپیشل ای بس سروس شروع کی ہے ۔
8/ 8
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرتو پتھ کے افتتاح اور نیتاجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی سے آزادی کے امرت مہوتسو میں ملک کو آج ایک نئی توانائی ملی ہے ۔