اتر پردیش میں انٹر اور ہائی اسکول بورڈ کے امتحانات چل رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ بی جے پی کو انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کے بعد 16 مارچ سے شروع ہوا یوپی بورڈ امتحان کسی جرم کے بغیر مکمل کرا لیا جائے گا، لیکن ریاست کے کچھ اضلاع سے جو تصاویر آ رہی ہیں ان سے تو یہی لگتا ہے کہ یوگی راج میں اتر پردیش نے نقل کے معاملے میں پڑوسی ریاست بہار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔