دردناک! ماں کے ساتھ بیٹنے نے کیا ایسا خوفناک کام، دیکھ کر باپ کے بھی اڑ گئے ہوش۔۔۔
عبد الرحمان کے مطابق اس کا پہلی بیوی سے خضر نام کا 19 برس کا بیٹا ہے جو گزشتہ روز دن کے وقت اپنی سوتیلی ماں ریشمہ کے پاس پہنچا اور موبائل خریدنے کے لئے 10 ہزار روپیے کا مطالبہ کیا۔ ریشمہ نے موبائل کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور خضر کو ایک تھپڑ ماردیا۔ طیش میں آکر خضر نے ریشمہ کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

ماں اور اولاد کا رشتہ تو سبھی جانتے ہیں کتنا پیار بھرا اور سچا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ خالص پیار کی مثالوں میں بھی ماں اولاد کے رشتے کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ کیونکہ اولاد کا رشتہ اپنی ماں کے پیٹ سے جڑا اور سب سے قریب ہوتا ہے۔ وہیں ایسے میں جب کچھ ایسا سننے کو ملتا ہے کہ اولاد نے اپنی ماں کے ساتھ کچھ برا سلوک کیا ہے تو واقعی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ وہیں کچھ رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں دلوں میں دراریں رہتی ہیں۔ وہ رشتہ ہے سوتیلی ماں کا۔

دراصل یہاں اس واقعے میں کچھ ایسا ہی سامنے آیا ہے۔ ہم جو اب آپ کو بتانے جا رہے ہیں اسے جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

دراصل میرٹھ میں قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کا قتل کر دیا۔

۔ میرٹھ سردھنا تحصیل کے محلہ اسلام آباد میں ایک بیٹے نے موبائل خریدنے کے لئے پیسہ نہ دینے پر گلا گھونٹ کر اپنی سوتیلی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق خضر نام کے اس شخص نے موبائل خریدنے کے لئے اپنی سوتیلی ماں ریشما سے 10 ہزار روپیے مانگے تھے ریشما کے پیسہ دینے سے منع کرنے پر خضر نے ریشمہ کو پہلے پیٹا اور پھر گلا گھونٹ کر ریشمہ کا قتل کر دیا۔

میرٹھ کی سردهنا تحصیل کے محلہ اسلام آباد میں رہنے والے عبد الرحمان نے دو سال قبل ریشمہ سے دوسری شادی کی تھی عبد الرحمان کی پہلی اور دوسری دونوں بیویاں الگ الگ مکانوں میں رہتی ہیں۔

عبد الرحمان کے مطابق اس کا پہلی بیوی سے خضر نام کا 19 برس کا بیٹا ہے جو گزشتہ روز دن کے وقت اپنی سوتیلی ماں ریشمہ کے پاس پہنچا اور موبائل خریدنے کے لئے 10 ہزار روپیے کا مطالبہ کیا۔ ریشمہ نے موبائل کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور خضر کو ایک تھپڑ ماردیا۔ طیش میں آکر خضر نے ریشمہ کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

سوتیلی ماں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خضر نے اپنے والد کو واردات کی جانکاری دی اور فرار ہو گیا۔ خضر کے والد نے پھر پولیس کو اس واردات کی جانکاری دی۔ پولیس نے ملزم خضر کو گرفتار کا لیا ہے اور معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔ (رپورٹ؛ تنظیر انصار، میررٹھ۔یوپی)۔