نئی دہلی : سنندا پشکر موت معاملہ میں دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کو بری کردیا ہے ۔ انگریزی اخبار دی ہندو کے مطابق فیصلہ سنائے جانے کے بعد ششی تھرور نے کہا کہ بہت شکریہ یوور آنر ۔ اذیت کے ساڑھے سات سال ہوگئے ہیں ، میں اس فیصلہ کی سراہنا کرتا ہوں ۔ بتادیں کہ سنندا پشکر دہلی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں 17 جنوری 2014 کی رات کو مردہ پائی گئی تھیں ۔ پشکر کی موت کے بعد ان کے شوہر ششی تھرور پر ان کا ذہنی استحصال کرنے اور قتل کیلئے اکسانے کے الزامات لگے تھے ۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے اس معاملہ میں ششی تھرور کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔ اس معاملہ میں پاکستانی صحافی میہر ترار کا نام بھی سامنے آیا تھا ۔ Delhi Court discharges Congress leader Shashi Tharoor in connection with Sunanda Pushkar death case. pic.twitter.com/LKdfquticy — ANI (@ANI) August 18, 2021 دہلی پولیس نے جن دفعات کے تحت کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ملزم بنایا تھا ، ان میں قصوروار پائے جانے کی صورت میں سابق مرکزی وزیر کو تین سے دس سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی تھی ۔ بتادیں کہ اس معاملہ میں تھرور اہم ملزم تھے ۔ ان پر بیوی سنندا پشکر کا جہیز کیلئے استحصال کرنے اور خودکشی کیلئے اکسانے کے الزامات لگائے گئے تھے ۔