உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اوکھلا کے جامعہ اسلامیہ سنابل کے میدان میں عید الفطر کا روح پرور منظر

    ملک بھر میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔ دہلی کے مسلم علاقہ اوکھلا میں جہاں کئی مقامات پر نماز ادا کی گئی وہیں جامعہ اسلامیہ سنابل کے میدان میں بھی نماز کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز ادا کی ۔ زیر نظر تصویر میں فیضان اور عدنان عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ۔