بوائے فرینڈ کی شادی سے ناراض لڑکی پہلے پہنچی پولیس اسٹیشن اور پھر اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی رہ گئے حیران
Girl Committed suicide in Jawali: پولیس نے لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 376 اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

بوائے فرینڈ کی شادی کی بات سے ناراض لڑکی نے پہلے پولیس میں شکایت درج کروائی اور اس کے بعد گھر میں زہریلا مادہ کھا کر خودکشی کرلی ۔ یہ معاملہ ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے جوالی میں پیش آیا ہے ۔ 28 سالہ لڑکی نے عاشق سے دھوکہ ملنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ (علامتی تصویر)

اس سے پہلے لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا تھا کہ لڑکے کے ساتھ اس کا طویل عرصہ سے معاشقہ تھا ۔ لڑکے نے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا ، لیکن اب وہ کسی دوسری لڑکی کے ساتھ شادی کرنے جارہا ہے ۔ (علامتی تصویر)

لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کا عاشق اسی مہینہ شادی کررہا ہے ۔ شکایت درج کروانے کے بعد لڑکی نے زیریلا مادہ کھا لیا اور جیسے ہی اس کا علم لڑکی کے اہل خانہ کو ہوا وہ اس کو اسپتال لے کر پہنچ گئے ۔ (علامتی تصویر)

تاہم سنگین حالت میں لڑکی کو وہاں سے ٹانڈا منتقل کردیا گیا ، لیکن ٹانڈا میں بدھ کو دیر شام لڑکی موت ہوگئی ہے ۔ (علامتی تصویر)

پولیس نے لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 376 اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ (علامتی تصویر)