سرکاری حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت : حامد انصاری
ہندوستان نے دہشت گردی کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے آج ناوابستہ تحریک پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو آمادہ کریں۔

7/ 2
نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری نے وینیزوئیلا کے مارگریٹا جزیرہ میں ہونے والے 17 ویں ناوابستہ تحریک کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے ذریعہ کے طور پر تشدد کو کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
7/ 3
نائب صد جمہوریہ نے کہا کہ دہشت گردی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی بدترین شکل ہے اور سرکاری پالیسی کے آلہ کار کے طور پر اس کے استعمال کی بلاشبہ مذمت کی جانی چاہیے۔
7/ 4
یہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
7/ 5
مسٹر انصاری نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے لئے یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری کو آمادہ کرے کہ وہ اس لعنت سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی قانونی فریم ورک کو مضبوط کرے۔
7/ 6
جس میں دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کے جامع کنوینشن کے مسودہ کو منظور کرنا بھی شامل ہے ۔
7/ 7
انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق تمام موجودہ ڈھانچے غیرجانب دارانہ اور پروفیشنل انداز میں کام کریں۔