مقتول کے بھائی نے پولیس کو شکایت کردی
مقتول کے بھائی دھرم ویر نے بتایا کہ کرم ویر اتوار سے گھر سے لاپتہ تھا، گھر والوں نے پہلے کرم ویر کی بہت تلاش کی، لیکن جب کچھ نہ ملا تو پولیس کو شکایت دی گئی، جس کے بعد پولیس نے بیوی سے پوچھ گچھ کی تو یہ سارا معاملہ سامنے آسکا کہ قتل کیسے کیا گیا اور لاش کو کہاں چھپایا گیا۔
اس کے بعد پولیس نے عاشق شری کانت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے دونوں کو دو روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران اہم ملزم شری کانت نے پولس کو بتایا کہ قتل کیس میں ایک اور ملزم اس کے ساتھ تھا جس کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔