کسان آندولن کی وجہ سے تین دنوں تک پنجاب جانے والی 26 اپ اور ڈاون ٹرینیں رد
کسانوں کے ملک گیر بند کے اعلان کی وجہ سے ریلوے نے 26 ٹرینیں رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسے میں اگر آپ ٹرین سے سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو فی الحال اس کو ملتوی کردیں ۔

بھارتیہ کسان یونین کی حمایت میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ملک گیر بند اور ریل روکو آندولن کی وجہ سے ریلوے کا پہیہ تین دن کیلئے تھم گیا ہے ۔ کسانوں کے آندولن کے اعلان کے بعد امبالہ سے چلنے والی تقریبا 26 اپ اور ڈاون ٹرینیں اور نو پارسل ٹرینیں ریلوے نے رد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ (Photo: News18)

اب امبالہ چھاونی ریلوے اسٹیشن پر سناٹا پسر گیا ہے ۔ رد کی گئی ٹرینوں مین ممبئی ۔ امرتسر ، ناندیڑ ۔ امرتسر جیسی کئی طویل مسافت کی ٹرینیں بھی شامل ہیں ۔ (Photo: News18)

اگر آپ اگلے تین دن میں ٹرین سے سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو فی الحال اس کو ملتوی کردیں ۔ کیونکہ کسان آندولن کی وجہ سے ریلوے نے 26 ٹرینیں رد کردی ہیں ۔ یہ ٹرینیں اگلے تین دنوں تک رد رہیں گی ۔ (Photo: News18)

رد کی گئی ٹرینوں کی جانکاری دیتے ہوئے ریلوے افسران نے بتایا کہ اگلے تین دنوں تک ممبئی ۔ امرتسر ، نیو جلپائی گڑی ۔ امرتسر ، ناندیڑ ۔ امرتسر ، ہری دوار ۔ امرتسر ، جن شتابدی ایکسپریس ، جیانگر ایکسپریس ، سچکھنڈ ایکسپریس ، مغربی بنگال ایکسپریس ، کرم بھومی ایکسپریس ، گولڈن ٹیمپل ایکسپریس وغیرہ نہیں چلیں گی ۔ (Photo: News18)

ریلوے افسران کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں کے علاوہ نو پارسل ٹرینیں بھی نہیں چلیں گی ۔ (Photo: News18)