دہلی کی تاریخی شاہی جامع مسجد ہندوستان کی بڑی اور معروف ترین مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد اکثر وبیشتر نمازیوں اور زائرین سے بھری رہتی ہے۔ اس تاریخی مسجد کی زیارت کے لئے بڑی تعداد میں سیاح بھی یہاں آتے رہتے ہیں۔ شام کے اوقات میں یہاں کا منظرقابل دید ہوتا ہے۔ جامع مسجد کی رونق لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ سال بھر اور بالخصوص رمضان کے مہینہ میں یہاں کی رونق مزید دوبالا ہو جاتی ہے۔ یہاں جامع مسجد ، اطراف کے علاقوں اور دوردراز جگہوں کے مسلمان روزہ افطار کے لئے بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔ پیش ہیں اسی سلسلہ کی چند روح پرور تصویریں۔