وادی کشمیر میں اتوار کو فوجی کیمپ پر اب تک کے سب سے بڑے فدائین حملے میں 17 فوجی جوان شہید جبکہ سبھی چار فدائین حملہ آور مارے گئے۔
6/ 2
چار فدائین حملہ آوروں نے اتوار کی علی الصبح شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا ۔
6/ 3
طرفین کے مابین شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں 17 فوجی جوان شہید اور سبھی چار فدائین حملہ آور جو غالباً غیر ملکی ہیں، مارے گئے۔
6/ 4
حملے میں قریب دو درجن دیگر فوجی اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں ، جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے سری نگرکی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع آرمی بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
6/ 5
ان میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔
6/ 6
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وادی میں 1990 کی دہائی میں شروع ہوئی مسلح شورش کے دوران فوج پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔