اسپتال میں داخل 19سالہ لڑکی کیلئے CRPF کے جوانوں نے کیا ایسا کام، جان کر ہو جائیں گے آپ حیران
Jammu Kashmir: شیر۔کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس سری نگر میں داخل 19 سالہ سعیدہ کے لئے سی آر پی ایف (CRPF) کی 73 ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈینٹ جاوید علی اور کانسٹیبل رنجن کمار نے خون عطیہ کیا۔
سری نگر: جموں۔کشمیر (Jammu And Kashmir) میں تعینات جوانوں اور وہاں کے شہریوں کے آپسی تعلقات کو لیکر سوال اٹھتے رہتے ہیں۔ (فائل تصویر)۔
6/ 2
ان سوالوں کے درمیان شہریوں اور جوانوں کی زندگی کے انسانی پہلو بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ (فائل تصویر)۔
6/ 3
ہندستانی فوج کے جوان کبھی مقامی لوگوں کی تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کر دیتے ہیں تو وہیں آفت اور مصیبت کے وقت اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وہ لوگوں کو بچاتے ہیں۔ (فائل تصویر)۔
6/ 4
ایسا ہی ایک واقعہ سری نگر سے سامنے آیا ہے جہاں 19 سال کی لڑکی کیلئے سی آر پی ایف کے دو جوانوں نے خون کا عطیہ کیا۔ (فائل تصویر)۔
6/ 5
بڈگام کی رہنے والی 19 سالہ سعیدہ کو کڈںی ٹرانسپلانٹ کیلئے خون کی ضرورت تھی۔ ان کی مدد کے لئے سی آر پی ایف (CRPF) کے دو جوان آگے آئے اور مثال پیش کی۔
6/ 6
شیر۔کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس سری نگر میں داخل سعیدہ کے لئے سی آر پی ایف کی 73 ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈینٹ جاوید علی اور کانسٹیبل رنجن کمار نے خون عطیہ کیا۔