jammu and kashmir: ڈوڈہ میں صبح۔صبح پھٹا بادل، تصویروں میں دیکھئے قدرت کا قہر
jammu and kashmir: سری نگر۔ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں آج صبح 4 بجے کے قریب ٹھٹھری ٹاؤن کے گنٹی جنگل میں بادل پھٹنے کی اطلاع ملی۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کچھ گاڑیاں پھنس گئیں اور شاہراہ کچھ دیر کے لیے بلاک رہیں تاہم اب اسے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے یہ اطلاع دی۔
بادل پھٹنے کے بعد قومی شاہراہ پر جمع ہونے والے ملبے میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ پہاڑی سے پانی کے ساتھ مٹی اور پتھر گرنے کی وجہ سے سڑک پر بہت سا ملبہ جمع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ (فوٹو-اے این آئی)
5/ 2
اس حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے اور جے سی بی JCB اور دیگر مشینوں کی مدد سے سڑک پر جمع ملبہ کو ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ (فوٹو-اے این آئی)
5/ 3
جمعہ کی شام جنوبی کشمیر میں مقدس امرناتھ گوفہ کے قریب بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب میں کئی لوگ بہہ گئے اور کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی۔ (تصویر- ٹویٹر)
5/ 4
جموں و کشمیر انتظامیہ نے بچاؤ آپریشن کے لیے جدید ہلکے ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں۔ پولیس اور این ڈی آر ایف حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کئی خیمے اور کمیونٹی کچن تباہ ہو گئے (تصویر- ٹویٹر @UdayKr_Bhumihar)
5/ 5
اس کے ساتھ ہی بی ایس ایف ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نیل گڑھ ہیلی پیڈ اور بال ٹال سے بی ایس ایف کیمپ سری نگر تک مزید علاج یا لاشوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے فضائی نقل و حمل میں کام میں لگا دیا گیا ہے۔ (فوٹو-اے این آئی)