سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع کشمیر گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کے طالب علموں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کالج کے عملے نے الزام لگایا کہ کالج احاطے کے باہر سیکورٹی فورسز اور کچھ طلباء کے مابین ہفتہ کو دوپہر کے وقت اُس وقت زبانی تکرار شروع ہوگئی جب کالج کے اندر امتحانات لئے جارہے تھے۔