ادھر وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گذشتہ ایک ہفتے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہنے کے باعث وادی بھر میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اشیائے خوردونوش خاص طور پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔