جانئے پارلیمنٹ میں حاضری کے معاملے میں کون اسٹار ٹاپ پر اور کون پھسڈی ؟
لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے لئے اوسط حاضری 82 فیصد اور راجیہ سبھا کے ارکان کے لئے 79 فیصد ہے۔

پارلیمنٹ سیشن میں حاضری کے معاملہ میں سیاستداں بنے فلم اداکاروں میں کرن کھیر سب سے ٹاپ پر ہیں ، جبکہ ریکھا سب سے کم دن پارلیمنٹ پہنچیں۔ پی آر ایس لیجسلیٹو ریسرچ تنظیم کے مطابق چندی گڑھ کی نمائندگی کرنے والی کرن کی حاضری 85 فیصد رہی اور یہ اداکاروں میں سب سے ٹاپ پر ہیں۔ تصویر گیٹی امیج

ان کے بعد فہرست میں بی جے پی لیڈر پریش راول، ترنمول کے ایس رائے اور بھوجپوری اداکار اور گلوکار بی جے پی لیڈر منوج تیواری ہیں۔ ان سب کی حاضری 76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے لئے اوسط حاضری 82 فیصد اور راجیہ سبھا کے ارکان کے لئے 79 فیصد ہے۔ متھرا سے ممبر پارلیمنٹ اور اداکارہ ہیما مالنی کی حاضری محض 37 فیصد ہے۔ انہوں نے 10 سیشن میں شرکت کی اور کئی سوال پوچھے۔

ترنمول سے راجیہ سبھا کے لیڈر اور سینئر اداکار متھن چکرورتی کی بھی حاضری کم ریکارڈ کی گئی ۔ ان کی حاضری 10 فیصد رہی۔ 66 سالہ اداکار اپریل 2014 میں سیاستداں بنے تھے اور انہوں نے نہ کوئی سوال پوچھا ہے اور نہ ہی کسی بحث میں حصہ لیا ۔

اداکارہ ریکھا کی حاضری تمام اداکاروں میں سب سے کم ہے۔ ان کی حاضری محض پانچ فیصد ہے۔ اپریل 2012 میں راجیہ سبھا میں نامزد کی گئی اداکارہ نے نہ کوئی سوال پوچھا ہے اور نہ ہی کسی بحث میں حصہ لیا ہے۔