Love Affair and Murder: میرٹھ ضلع کے سردھانا میں قصبہ کے نوجوان شہاب الدین (25) کا اس کی بہن کے ساتھ عشق (Love Affair) کے چلتے قتل Murder) کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شہاب الدین نے گھر والوں کی پابندیوں کے باوجود تایا کی بیٹی سے ملنا بند نہیں کیا۔ اس پر لڑکی کے گھر والوں نے تین دن قبل شہاب الدین کو پیٹ پیٹ کر بے حال کر دیا تھا۔
اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ دوسری جانب مقتول کے والد یامین نے اپنے بھائی قیوم، بیٹے نعیم الدین، شاہ ویز، جاوید، سبیلہ اور بہو تبسم کے خلاف تھانہ سٹی میں شکایت درج کرادی۔ اس بنیاد پر پولیس نے دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔