عالمی یوم حجاب کے موقع پر لکھنؤ میں خواتین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہاں ضلع انتظامیہ نےحجاب ڈے منانے سے خواتین کو روک دیا۔ حجاب پوش مسلم خواتین کے ساتھ غیر مسلم و غیرملکی خواتین کو بھی واپس لوٹنا پڑا۔ پروگرام کی آرگنائزر نے حسین آباد ٹرسٹ اور ضلع انتظامیہ پر تعصب پسندی کا الزام لگایا ہے۔
لکھنؤ شہرایک ایسا شہر ہے جہاں تہذیب و ثقافت کی جھلکیاں قصہ پارینہ نہیں بلکہ جیتا جاگتا نمونہ ہیں ۔ یہاں مسلم معاشرے کی علامتیں صرف مسجد و مینارتک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسی کے ساتھ چلتی پھرتی زندگیاں بھی ہیں۔ خاص کر برقعہ اورحجاب پوش خواتین پرانے لکھنؤ کی زینت مانی جاتی ہیں ۔ مگر افسوس کہ موجودہ سیاست نے اس روایتی ثقافت کو بھی نگلنا شروع کردیا ہے۔