உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی کے مہوبہ سے دل دہلانے والی خبر، بیوی کی جلتی چتا میں کود گیا شوہر: جانئے کیا ہے معاملہ

    موصولہ اطلاع کے مطابق جیت پور قصبہ کے رہنے والے برجیش کشواہا کی شادی سال 2016 میں اجنار تھانہ میں واقع آکاونا گاؤں کی رہنے والی 23 سالہ اوما سے ہوئی تھی۔ جمعرات کی رات اوما کی لاش بیڈروم کے فرش پر پڑی ہوئی ملی۔ دوپٹے کا پھندا اس کے گلے میں جکڑا ہوا تھا۔ ایسے میں برجیش کے سسرال والوں نے اس پر جہیز اور قتل کا الزام لگایا ہے۔