نوٹ بندی اورچھوٹی کرنسی کی کمی کا اثراسکولوں پر بھی نظرآ رہا ہے۔ خاص طور پسماندہ علاقوں کے چھوٹے نجی اسکولوں میں بچوں کی فیس جمع نہ ہونے سے اسکول انتظامیہ کے سامنے ٹیچروں کی تنخواہیں اوردیگر اخراجات کو پورا کرنے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
6/ 2
میرٹھ کے شاہ پیر گیٹ اور ذاکرنگر کالونی جیسے علاقوں میں سرکاری اسکولوں کی کمی کو پورا کرنے کی ذمہ داری نجی اسکولوں کے کندھوں پر ہے۔
6/ 3
ان پرائیویٹ اسکولوں کی معمولی فیس سے اسکول کے اخراجات پورے کئے جاتے ہیں ۔
6/ 4
تاہم نوٹ بندی کے بعد سے بچوں کی فیس جمع کرنے میں مسلسل ہو رہی کمی سے ان اسکولوں کے سامنے بڑی مشکل پیدا ہو گئی ہے ۔
6/ 5
ماہرین کے مطابق شہر کے بڑے اورکانوینٹ اسکولوں کے برعکس پسماندہ علاقوں کے نجی اسکولوں پر نوٹ بندی کا سب سے زیادہ اثرنظرآ رہا ہے۔
6/ 6
آنے والے دنوں میں بھی اگریہی صورت حال رہی تو کئی اسکولوں میں تالے لگ جائیں گے ۔