ایک پرانا مشہور نغمہ ہے : یہ میرا پریم پتر پڑھ کر تم ناراض نہ ہونا ، اس نغمے کو سن کر میرٹھ کے ایک دیوانے انے اتنا لمبا لولیٹر لکھ ڈالا کہ ان کی بیوی واقعتا ناراض ہوگئیں ۔ حالانکہ بعد میں اپنے شوہر کی محبت دیکھ کر وہ کافی خوش بھی ہوئیں ۔ یہ کہانی ہے میرٹھ کے رہنے والے جیون سنگھ بشٹھ کی ۔ جیون سنگھ بشٹھ کی بیوی اتراکھنڈ کے الموڑا میں رہتی ہیں ۔
سال 2000 کی بات ہے جب جیون کی بیوی کملا اپنے مائیکے گئی ہوئی تھیں ۔ اس وقت جیون کو اپنی بیوی کی اتنی یاد آئی کہ انہوں نے دو مہینے تک مسلسل لولیٹر لکھا ۔ لکھتے لکھتے جب یہ خط آٹھ کلو کا ہوگیا تو انہوں نے اس کو ڈاک کے ذریعہ پوسٹ بھی کردیا ۔ اس زمانے میں اس خط کو پوسٹ کرنے میں سات سو روپے کا خرچ آیا تھا ۔