Millet Year: راجستھان کے حلوائی اور کرناٹک کے شیف نے پی ایم مودی اور شاہ سمیت ممبران پارلیمنٹ کیلئے بنایا لذیذ کھانا
Millet Year Celebration in Delhi منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے سبھی لوک سبھا ممبران کے لیے کھانے کا اہتمام رکھا گیا تھا، جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی پہنچے ہیں۔
دہلی۔ ہندوستان کی قیادت میں 2023 میں دنیا بھر میں Millet Year کا انعقاد کیا جائے گا۔
8/ 2
اس سے پہلے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے سبھی لوک سبھا ممبران کے لیے کھانے کا اہتمام رکھا گیا تھا، جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی پہنچے ہیں۔
8/ 3
راجستھان سے 32 حلوائی اور کرناٹک سے تقریباً 18 باورچی اس کھانے کو بنانے کے لیے پہنچے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی Millet Year کو فروغ دینے کی بات لگاتار کر رہے ہیں۔
8/ 4
منگل کو پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے millet کو فروغ دینے کی بات کی۔
8/ 5
پوری دنیا میں باجرے کے فروغ کی بات ہو رہی ہے اور ہندوستان کی قیادت میں اگلے سال کو بین الاقوامی سطح پر جوار کا سال بنایا جائے گا۔
8/ 6
ہندوستان ایک زرعی ملک ہے، جہاں گندم اور دھان کی بہت زیادہ کاشت کی جاتی ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں باجرے کی کثرت ہے۔
8/ 7
جوار کا مطلب ہے موٹا اناج، جس کو فروغ دینے کے لیے 2023 میں جوار کا سال منایا جائے گا۔
8/ 8
وزیر اعظم نریندر مودی، ملیکا ارجن کھڑگے، راج ناتھ سنگھ، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا خصوصی ضیافت کے دوران ایک ساتھ ہوں گے۔ فی الحال پی ایم مودی یہاں پہنچ گئے ہیں۔