مرزا پور۔: مرزا پور کے جمال پور تھانہ کے تحت جیاپٹی کلاں میں تین روز قبل رشتوں کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ شادی شدہ کی محبت میں پاگل بیٹی نے عاشق کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد لاش بیت الخلا کے گٹر میں چھپا دی گئی۔ باپ بیٹی کے رشتے کے لیے لڑکے کو ڈھونڈ رہا تھا، اسی دوران بیٹی نے موت کا اسکرپٹ لکھ دیا۔
لاش گٹر میں چھپا دی
عاشق رویندر نے سب سے پہلے سنتوش کمار کو گھر بلایا اور انہیں وہیں قتل کر دیا۔ اس نے اپنے بیٹے گوتم گوڑ کی مدد سے لاش گھر کے بیت الخلا کے گٹر میں چھپا دیا۔ پولیس نے ٹوائلیٹ سے لاش برآمد کر لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث سمن، اس کے عاشق رویندرا اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
مرزا پور کے ایس پی سنتوش کمار مشرا نے کہا، 'ایک قتل ہوا تھا، جس کی وجہ سے رویندر گوڑ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں پتہ چلا کہ رویندر گوڑ کا تعلق مقتول کی بیٹی سے تھا۔ مقتول نے اپنی بیٹی کی شادی کہیں اور طے کی تھی۔ گرل فرینڈ کے کہنے پر رویندر نے اس قتل کو انجام دیا۔ بیٹے کی مدد سے لاش چھپا دی۔