ملک میں موجودہ وقت میں بھلے ہی سیاسی لوگ مذہب کے نام پر انسانوں کو باٹنے میں لگے ہوں ، لیکن مغل حکمران اکبر کے زمانے سے ہندو -مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کی کئی مثالیں تاریخ اپنے آغوش میں سمیٹے ہوئے ہے۔ اکبر کے محل میں ان کی ملکہ جودھابائی کرشن جنم اشٹمی منایا کرتی تھیں ۔ اس زمانے میں بھی بنیاد پرست ہوا کرتے تھے اور شاید آج کے وقت سے زیادہ وہ کٹر تھے، مگر اکبر بادشاہ کے سامنے ان کی دال نہیں گل پاتی تھی۔