دہلی میں پریس کلب آف انڈیا، دہلی یونین آف جرنلسٹ (ڈی یو جے)، پریس ایسوسی ایشن، انڈین ویمن پریس کور اور آل انڈیا نیوز پیپر ایڈیٹرس کانفرنس، جن وادی لیکھک سنگھ، پرگتی شیل لیکھک سنگھ، اکھل بھارتیہ جن وادی مہیلا سنگھ اور سماجی تنظیم انہد کے علاوہ معروف تاریخ داں رومیلا تھاپر، معروف مصنف اشوک واجپئی، انگریزی مصنفہ ششی دیش پانڈے، نَیَن تارا سہگل، کیکی دارو والا، امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر شیام وی مینن، ساہتیہ اکادمی کے سابق سکریٹری کے سچیدانند، مشہور وکیل اندرا جے سنگھ، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ حمید، مشہور صحافی اور ای پی ڈبلو رسالہ کے سابق ایڈیٹر پرنجے گوہا ٹھاکرتا، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ منگلیش ڈبرال، سینئر صحافی ماننی چٹرجی اور سیما مصطفی نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔
پریس کلب میں صبح 11 بجے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس کے بعد دوپہر تین بجے ایک دوسری میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں بزرگ صحافی ایچ کے دوا، مرنال پانڈے، ٹی وی صحافی برکھا دت، رویش کمار، سدھارتھ ورداراجن، انڈین ویمن پریس کور کی چیئرمین شوبھنا جین، پریس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جے شنکر گپت اور پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ونے کمار سمیت کئی معروف صحافی موجود تھے۔