الہ آباد میں چلنے والے دس روزہ قومی کتاب میلے سےاس مرتبہ اردو کی کتابیں ندارد ہیں۔ کتاب میلےمیں ایک بھی اردو پبلیشرنےشرکت نہیں کی۔ یہاں تک کے اردو کے فروغ کا کام کرنے والے دو بڑے سر کاری ادارے، یو پی اردو اکاڈمی اور قومی اردو کونسل ،نے بھی اپنے اسٹال نہیں لگائے ہیں۔ اردو کی کتابیں نہ ہونے سے اردو کے قارئین بھی کتاب میلے کی طرف رخ نہیں کر رہے ہیں ۔