اتر پردیش کے ضلع کانپورمیں پکھرایاں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج پچھلے پہرایک ٹرین حادثے میں کم سے کم95 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پٹنہ کے رخ پر روان 19321 پٹنہ اندور ایکسپریس کو حادثہ علی الصبح کانپور شہر کے قریب پوکھرایاں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین کے 14 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ جائے حاثہ سے تباہ ڈبوں کا ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو بچانے کی امدادی کارراوئياں جاری ہیں۔ تصویر اکھلیش رستوگی۔
ریاست کے جی ڈی پی جاوید احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ ٹرین کی دو بوگیاں ایک دوسرے میں پھنس گئی ہیں اور انھیں کاٹ کر نکالنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہ کہا تقریباً تمام زخمیوں کو اسپتال اور لاشوں کو مردہ گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ پچھلے پہر کوئی ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ تصویر بودھی ستو سین رائے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پراس ٹرین حادثے پر شدید غم کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ وہ متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے وزیر ریل سریش پربھو سے بھی بات کی ہے جو ’موجودہ حالات کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔‘
مسٹر پربھو نے کہا ہے کہ ’ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائئ کی جائے گی۔ تصویر نظام انصاری۔