اترپردیش کے شہر بنارس کے پڑاو علاقے میں آج ایک مذہبی پروگرام کے دوران بھگدڑ میں کم از کم 24افراد ہلاک اور دیگر کئی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ دیکھیں تصویریں۔
9/ 2
لکھنؤ میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر سےموصول اطلاع کے مطابق رام نگر کے نزدیک جے گرو دیو کا مذہبی پروگرام چل رہا تھا۔
9/ 3
اس دوران راج گھاٹ پل کے نزدیک ایک خاتون کے گرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور یکے بعد دیگرے عقیدت مند گرتے چلے گئے۔
9/ 4
پولیس نے اب تک 24عقیدت مندوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔
9/ 5
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
9/ 6
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب سڑک پر بھاری تعداد میں عقیدت مند جمع ہو گئے جبکہ وہاں جام ہونے کی وجہ سے آگے جانے کا راستہ نہیں تھا۔
9/ 7
وارانسی کے ایس ایس پی آکاش كلهاری نے کہا کہ پہلی نظر میں موت کی وجہ گرمی اور دم گھٹنا معلوم ہوتی ہے کیونکہ بھگدڑ جیسی صورت حال نہیں تھی۔
9/ 8
لوگ تین گھنٹے سے بھیڑ میں پھنسے ہوئے تھے اور گرمی بہت زیادہ تھی۔
9/ 9
یہ تمام عقیدت مند ڈمريا کے جے گرودیو کے اجتماع میں جا رہے تھے۔