برکس دنیا کے پانچ ترقی پذیر ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اورساؤتھ افریقہ کا ایک گروپ ہے۔ ترقیاتی کام کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی یہ ممالک نہ صرف ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں ، بلکہ خاص پروجیکٹوں پر ایک دوسرے سے اہم جانکاری اور تکنیک کا اشتراک بھی کر رہے ہیں ۔