اترپردیش کے مظفر نگر کے پاس واقع کھتولی میں اتکل ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریل پٹری ٹوٹنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثہ میں پانچ لوگوں کے مرنے جبکہ دیگر کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
6/ 2
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، صبح ہی ٹریک کی مرمت کی گئی تھی۔ لیکن دوبارہ مٹی نہیں بھری گئی۔ اس کے بعد ہوئی بارش کی وجہ سے جائے حادثہ پر اور گڈھا ہو گیا اور پٹری ٹوٹ گئی۔ جس کے بعد یہ بھیانک حادثہ ہوا۔
6/ 3
یہ ٹرین پوری سے ہری دوار جا رہی تھی۔ حادثہ مظفر نگر کے کھتولی اسٹیشن کے پاس ہوا۔
6/ 4
قریب کے تمام اضلاع سے راحتی کاموں کے لئے ایمبولینس منگائی گئی ہیں۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر نے این سی آر کے سبھی بڑے افسران کو مظفر نگر کے لئے روانہ کر دیا ہے۔
6/ 5
این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ کسی سازش کے اندیشہ کے مدنظر اے ٹی ایس کی ٹیم کو بھی مظفر نگر روانہ کیا گیا ہے۔