جموں کشمیر میں نئے کووڈ-19 کےمعاملوں نے توڑاریکارڈ، 24 گھنٹے میں 162نئے کیس، 2 کی ہوئی موت
جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 مریضوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔ یہاں کل 162 نئے افراد کوو ڈ 19مثبت پائے گئے جن میں سے کشمیر وادی سے 124 اور جموں صوبہ سے 38 معاملے سامنے آئے ہیں۔

جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 مریضوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔ میر شبیر احمد کی رپورٹ: سرینگر

جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 مریضوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔میر شبیر احمد کی رپورٹ: سرینگر

گزشتہ بار 16 مئی کو جموں کشمیر میں 108 افراد کویڈ پازیٹیو پائے گئے تھے جن میں سے 86 کا تعلق کشمیر تھا۔ یعنی آج کی تعداد پچھلے ریکارڈ سے 54 زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نئے مریضوں میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہئے جو حال ہی میں بیرونی ممالک یا ریاستوں سے گھر لوٹ آئے ہیں۔

آج کے نئے مریضوں میں سب سے بڑی تعداد جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع سے ہئے۔یہاں 27 نئے مریض مثبت پائے گئے ہیں۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے 26 ، پلوامہ(ترال) سے 21، سرینگر سے 20، شوپیاں سے 12، پونچھ اور ادھمپور سے گیارہ گیارہ اور بارہمولہ سے 10 مریض شامل ہیں۔آج مثبت پائے گئے افراد میں چسٹ ڈیزیز اسپتال سرینگر کا ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ادھر آج دو مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ ان میں سے ایک 55 سالہ شخص کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں کل رات ہوئی اور دوسرے مریض کی موت چسٹ ڈیزیز اسپتال سرینگر میں ہوئی۔

اس طرح جموں کشمیر میں کووڈ 19 سے ابھی تک 26 افراد کی موت ہوئی ہئے۔آج کے نئے کیسوں کے ساتھ جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 1921 ہوگئی ہئے جن میں سے 1041 ایکٹیو پازیٹیو ہیں اور 854 ابھی تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اُچھال۔ ۔ چوبیس گھنٹوں میں پائے گئے چھ ہزار تین سو ستاسی مریض، جبکہ ایک سو ستر لوگوں کی ہوئی موت۔۔