سابق نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری کے ذریعہ علی گڑھ میں کئی سال قبل شروع کئے گئے مدرسہ چاچا نہرو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات یوگ کلاسیز میں اوم اوراللہ کا ساتھ ساتھ ورد کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں سلمیٰ انصاری نے میڈیا سے کہا تھا کہ اوم کہنے سے آکسیجن ملتی ہے اور وہ جلد ہی اپنے مدرسہ میں اس کی کلاس شروع کرائیں گی، جس کواب عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔