ستیندر جین کو 6 ہفتوں کے لیے ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس دوران میڈیا میں کوئی بیان نہیں دیں گے۔ ساتھ ہی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جین کو دہلی-این سی آر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ای ڈی نے ان کو 30 مئی 2022 کو گرفتار کیا تھا۔ (فوٹو-نیوز 18)
ستیندر جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ متعدد بار ضمانت کی عرضی دائر کرنے کے بعد بھی انہیں ضمانت نہیں مل سکی۔ ای ڈی نے ان کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ کہا گیا کہ جین کا پہلے ایمس یا آر ایم ایل کے ڈاکٹروں کے بورڈ سے معائنہ کرایا جائے۔ ان کی خراب صحت کے دعوے پر شک ہے۔ اس سے قبل بھی اسی بنیاد پر ضمانت کی کوشش کی گئی تھی۔ (فوٹو-نیوز 18)
ستیندر جین نے تہاڑ جیل میں قید ہونے کے بعد کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ وہ مندر جائے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔ اس کی وجہ سے گزشتہ 1 سال میں ستیندر جین کا وزن 35 کلو کم ہو گیا تھا۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ تھی جس کے لیے سرجری کروانی پڑی تھی۔ ستیندر جین بھی تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گر گئے تھے۔ جمعرات کو انہیں دہلی حکومت کے ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے۔ کھانا نہ کھانے کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہو گئے ہیں۔ (فوٹو-نیوز 18)