عاشق نے دیا دھوکہ تو معشوقہ 125 فٹ اونچی ٹنکی پر چڑھ گئی ، پھر کیا کچھ ایسا سبھی کے اڑ گئے ہوش
Simrour Viral Video : پولیس تھانہ ماجرا کے تحت مشر والا میں معشوقہ نے عاشق کے ذریعہ شادی سے انکار کے بعد 125 فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر انصاف کی فریاد کی ۔

ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ یہاں عاشق سے مبینہ طور پر دھوکہ ملنے کے بعد معشوقہ پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔ یہ پورا معاملہ فلم شعلے کی طرح ہے ، لیکن اس معاملہ میں عاشق کی بجائے معشوقہ پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی ۔

وائرل ویڈیو کے مطابق پولیس تھانہ ماجرا کے تحت مشر والا میں معشوقہ نے عاشق کے ذریعہ شادی سے انکار کے بعد 125 فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ کر انصاف کی فریاد کی ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، جس کی شکایت پولیس میں بھی کی تھی ۔ ویڈیو میں خاتون نے پولیس پر سنگین الزامات بھی عائد کئے ہیں ۔ پولیس تھانہ سے تقریبا دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ایک گاوں میں یہ خاتون رہتی ہے ۔

خاتون دھولا کنواں کے سودھا والا پل کے نزدیک شیومندر کے نزدیک کے رہنے والے نوجوان کے رابطے میں تھی ۔ خاتون نے دو بچے اور شوہر کو چھوڑ کر نوجوان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ موت کو گلے لگانے پر مجبور ہے ، جس کیلئے ذمہ دار اس کا عاشق ہے ۔

ڈی ایس پی ( پینٹا صاحب ) ویر بہادر نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔