وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دریں اثنا دارالحکومت سری نگر سمیت وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم مطلع ابرآلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری جبکہ دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وادی میں بدھ کو دن بھر مطلع ابرآلود رہا۔