وارانسی میں روڈشو کے دوران طبیعت بگڑنے کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی دہلی پہنچ چکی ہیں ۔ انہیں گنگا رام اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ دہلی ایئر پورٹ پر ان کو لینے ان کی بیٹی پرینکا گاندھی موجود تھیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی نے سونیا کی کیفیت جاننے کے لئے شیلا دکشت سے بات چیت کی ۔ اس دوران انہوں نے سونیا کے علاج کے لئے ڈاکٹر اور انہیں دہلی لانے کے لئے ہوائی جہاز بھیجنے کی بھی پیشکش کی ۔