عید مبارک ! ان 10 پکوانوں کے ذریعہ اپنی عید کو بنائیں مزید ذائقہ دار
عید المبارک نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں دھوم دھام سے منایا جانے والا تہوار ہے۔ محبت اور بھائی چارے کی علامت عید پر تمام لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں ، محبت بانٹتے ہیں اور کمزوروں کی مدد کرتے ہیں۔ اس تہوار پر طرح طرح کے پکوان بھی بنائے جاتے ہیں اور آپس میں بانٹ خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ عید کے مبارک موقع پر پردیش 18 اردو ایسے 10 پکوانوں کے بارے میں بتانے جارہا ہے، جو نہ صرف لاجواب ہیں، بلکہ عید کی خوشیوں کو دوگنا کر دیتی ہیں۔؎

عید المبارک نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں دھوم دھام سے منایا جانے والا تہوار ہے۔ محبت اور بھائی چارے کی علامت عید پر تمام لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں ، محبت بانٹتے ہیں اور کمزوروں کی مدد کرتے ہیں۔ اس تہوار پر طرح طرح کے پکوان بھی بنائے جاتے ہیں اور آپس میں بانٹ خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ عید کے مبارک موقع پر پردیش 18 اردو ایسے 10 پکوانوں کے بارے میں بتانے جارہا ہے، جو نہ صرف لاجواب ہیں، بلکہ عید کی خوشیوں کو دوگنا کر دیتی ہیں۔

نوابی بریانی: یوں تو بریانی کے قدردان پوری دنیا میں ہیں، ہندوستان میں تو خاص طور پر۔ مگر بات اگر حیدرآبادی یعنی نوابی بریانی کی کریں ، تو نام لیتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ اس بریانی کا ذائقہ عید کو خاص بنا دیتا ہے۔

بائیدا روٹی: یہ روٹی انڈا پسند کرنے والے لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ یہ پرانٹھے کی طرح بنایا جاتا ہے، جس پر انڈے لگا ہوتا ہے۔ پراٹھوں میں انڈے اور مصالحہ کا ذائقہ اسے لذیذ بنا دیتا ہے۔

شیر كورما: شیر كورما روایتی مسلم ناشتہ کے طور پر مشہور ہے۔ شیر کا مطلب میٹھا ہوتا ہے، تو كورما کا مطلب خشک كھجورو سے ہے۔ شیر كورما صبح کے وقت خاص طور پر بنایا جاتا ہے۔

بادام پھرنی: بادام پھرنی میٹھا ذائقہ کے لئے بنائی جاتی ہے۔ اس میں بادام کا ٹیسٹ ہوتا ہے، جو بادام، دودھ اور چینی کے ساتھ بنائی جاتی ہے۔ اگر آپ میٹھے کے دلدادہ ہیں ، تو جم کر بادام پھرنی کا مزہ لیجئے۔

سوویاں : عید پر سیووں کی خاص ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ دودھ اور سیوی سے بنا یہ ڈش صرف مسلمانوں میں ہی نہیں، بلکہ ہندوستان بھر میں کافی مقبول ہے۔

كوپرا پاک : كوپرا پاک عید میں کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ كوپرا پاک ماوا، زعفران، ناریل اور دودھ سے بنایا جاتا ہے۔

بادامی گوشت: نام کی طرح ہی بادامی گوشت بھی انتہائی اسپائسی ڈش ہے۔ بادام کے استعمال کی وجہ سے پورا گوشت ہی بادام کی خوشبو سے معمور ہوجاتا ہے۔

مٹن كورما: مٹن كورما کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ مٹن كورما زیادہ تر بقرعید کے وقت بنایا جاتا ہے۔ تاہم عید الفطر کے موقع پر بھی اس کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔

صوفی مالپووا : مالپوا معروف ڈش ہے، مگر صوفی مالپوواکی بات ہی کچھ الگ ہے۔ یہ زعفران، میدہ، سوجی اور کھوئے سے بنایا جاتا ہے۔ صوفی مالپووے کی شاندار خوشبو آپ کو دیوانہ بنا دے گی۔

گلوٹي کباب: کباب ویسے تو گوشت خوروں کی پہلی پسند ہوتی ہے، مگر گلوٹي کباب کا ملائم ہونا اس کو خاص بنا دیتا ہے۔ عید کے موقع پر گلوٹي کباب مل جائے تو مزا ہی آ جاتا ہے۔