جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی گمشدگی کو 100دن سے زائد گزر چکے ہیں ، لیکن ملک کی پولیس ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگا سکی ہے ۔ نجیب معاملہ پر فلم ہدایت کار شاداب صدیقی کے ذریعہ تیار کی گئی فلم نجیب کہاں ہے کو آج پہلی مرتبہ علی گڑھ کے پالیٹکنک ہال میں دکھایا گیا۔