بہوجن سماج پارٹی کے اعلی رہنماوں میں سے ایک اور اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے مسٹر سوامی پرساد موریہ آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ مسٹر موریہ نے بی ایس پی کے کئی سابق وزیروں اور سابق ممبران اسمبلی کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں آئے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ 2017میں بی جے پی کو زبردست اکثریت والی حکومت بنانے کی کوشش میں لگ جائیں۔
اس موقع پر مسٹر سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ ملک میں دلت محروم غریب طبقات کو سماج میں اوپر لاکر اقتدارمیں تناسبی شراکت کو یقینی بنانے کے نظریہ پر کانسی رام نے بابا صاحب امبیڈکر کے اصولوں کی بنیاد پر بی ایس پی بنائی تھی لیکن اب وہاں کانشی رام کے نظریات کا قتل ہورہا ہے اور بی ایس پی ایک صنعتی گھرانہ بن گیا ہے۔