Healthy diet for Summer: گرمی کے موسم (Summer) کا اثر ہماری روزمرہ زندگی (Lifestyle) کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی چیزوں پر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ظاہر ہے گرمی سے بچے رہنے کے لیے فٹنس کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں غذا Diet آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے گرمیوں میں خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ تاہم غذائیت سے بھرپور خوراک سے لے کر چند چیزوں سے پرہیز کرکے آپ گرمیوں میں بھی آسانی سے خود کو فٹ اور صحت مند (Healthy) رکھ سکتے ہیں۔
دراصل گرمیوں میں چلچلاتی دھوپ اور گرمی سے بچنے Take care in summer کے لیے غذائیت سے بھرپور ہلکی غذا کھانا مناسب ہے۔ یہ نظام ہاضمہ کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ صحت بخش مشروبات کو خوراک میں شامل کرنے سے نہ صرف گرمی سے بچا جا سکتا ہے بلکہ یہ صحت کا خاص خیال رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چائے اور کافی کوسے بچیں:
بہت سے لوگوں کو سردیوں میں چائے اور کافی پینے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ تاہم گرمیوں میں ان کا استعمال کرنے سوے لو لگنے کا اور ڈی ہائیڈریشن heatstroke and dehydrationکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں چائے اور کافی پینے کے بجائے تازہ پھلوں کے جوس کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔