Ramzan Special: ماہ رمضان Ramadan کے روزے رکھنے سے صحت پر کئی طرح کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کچھ لوگ روزہ رکھنے سے پتلے ہوتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ان کی توند نکل آتی ہے تو اگر آپ توند اور بڑھتے وزن سے نجات چاہئتے ہیں تو کریں یہ کام اگر آپ سحری اور افطار میں تھوڑی عقلمندی سے کام لیں گے تو نہ آپ کے وزن میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی آپ کی توند نکلےگی۔ اس کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہوسکتا ہے۔
رمضان میں پورے دن پیاسے رہنے سے کہیں نہ کہیں جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔ خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔ گرمیوں میں افطار میں تربوز کا شربت Watermelon Juice بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بنا سکتے ہیں۔ گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بیحد مفید ہے۔