دہلی کینٹ میں آج سیاست دانوں کی آواجاہی بڑھ گئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پرعصمت ریزی اورقتل کا شکار ہوئی ایک معصوم کے اہل خانہ سے ہمدردی جتانے،وعدوں کی لڑی لگانے اوراپنی سیاسی روٹیاں سینکنے کیلئے سیاست داں دہلی کینٹ پہنچ رہے ہیں۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی دہلی کینٹ پہنچے ،جہاں مقامی افراد کی مخالفت کے باوجود متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ دکھ کا اظہار کیا اورایک ٹویٹ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
دہلی پولیس کے افسران کا کہنا ہے کہ بچی ساڑھے پانچ بجے کے قریب شمشان گھاٹ میں واٹر کولر سے پانی لانے گئی تھی۔ آدھے گھنٹے کے بعد ، پجاری نے لڑکی کے گھر والوں کو بتایا کہ لڑکی کو کچھ ہوا ہے۔ اس کے ہونٹ نیلے تھے اور اس کے ہاتھ پر جلنے کا نشان تھا۔ لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق ، پجاری نے بتایا کہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔