نئی دہلی : رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار آج پورے ملک میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں فرزندان توحید نے اپنے اپنے قصبوں اور گاؤں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اور مسجدوں کا رخ کیا اور دوگانہ ادا کی۔ نماز کے اختتام پر انہوں ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں ۔ ہندو ؤں، سکھوں اور دیگر فرقوں کے ارکان بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی تقریبات میں شریک ہوئے۔ اگلی سلائیڈ میں دیکھیں ملک میں عید کا جشن تصویروں کی زبانی ۔